حضرت شیخ سعدیؒ
حضرت شیخ سعدیؒ ٭ دو عقل مند آپس میں لڑا نہیں کرتے۔ نہ دانا بیوقوف کے ساتھ لڑتا ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ ٭ رضا دو طرح کی ہے۔ حق تعالیٰ کی رضا بندہ سے اور بندہ کی رضا حق تعالیٰ سے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ ٭ بندہ کی رضا یہ ہے کہ خدا کے فرمان پر قائم رہے اور اس کے احکامات سے ہر گز سر تابی نہ کرے۔ حضرت بختیار کاکیؒ ٭ درویشی کی راہ پر چلنا اور بات ہے اور ذخیرہ جمع کرنا اور بات۔ یا درویش بن یا ذخیرہ جمع کر۔ حضرت مجدد الف ثانیؒ ٭ پیغمبر کی بات کے مقابلے میں حکماء کے اقوال چھوڑ دو۔ حضرت وارث علی شاہؒ ٭ محبت میں بے ادبی عین ادب ہے۔ حضرت واصف علی واصفؒ ٭ جب خواہشات دم توڑتی ہیں تو اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ عرفان احمد ٭ خدا ڈھونڈنے سے نہیں بلکہ مانگنے سے ملتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ٭ جسے سلامتی کی ضرورت ہو اسے خاموشی اختیار کرنا چاہیے۔ حضرت علی مرتضیٰ ؑ ٭ مصائب کا مقابلہ صبر سے اور نعمتوں کی حفاظت شکرسے کرو۔ حضرت شیخ سعدیؒ ٭ ہنر مند آدمی جہاں جائے۔ قدرو منزلت پاتا ہے اور اونچی جگہ بیٹھتا ہے اور بے ہنر پس خُوردہ کھاتا اور تنگی سے دن گزارتا ہے۔ حضرت ا...